جھوٹا حلف نامہ جمع کروانے پر فیصل واوڈا کے خلاف درخواست دائر

496

اسلام آباد: الیکشن  کمیشن میں دہری شہریت نہ ہونے کا جھوٹا حلف نامہ جمع کروانے پر فیصل واوڈا کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

تفصیلات  کے مطابق وکیل میاں محمد فیصل نے ایڈووکیٹ جہانگیر خان جدون کے ذریعے عدالت میں  درخواست دائر کی۔ جس میں وزیر فیصل واوڈا، سیکرٹری کابینہ ڈویژن اور سیکرٹری قانون وانصاف کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ  فیصل واوڈا نےامریکی شہریت رکھنے کے باوجود الیکشن  کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرواتے ہوئے دہری شہریت نہ ہونے کا جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا۔

درخواستگزار نے عدالت سے استدعا  کی کہ دہری شہریت رکھنے اورجھوٹا حلف نامہ جمع کرا کر بدد یانتی کرنے پر فیصل واوڈا کو نااہل کیا جائے۔