ہم امریکہ کے دباؤ میں نہیں آنے والے، حسن روحانی

279

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکہ سمجھتا ہے کہ اس کی پابندیوں اور دباؤ کے آگے ایران جھک جائے گا، یہ اس کی خوش فہمی ہے۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت ان مشکل حالات میں بھی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہی ہے۔ عوام کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اس مشکل گھڑی میں حکومت کا ساتھ دے اور آئیندہ انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی یہ خوش فہمی ہے کہ اقتصادی پابندیوں اور دباؤ سے ایران جھک جائے گا لیکن ایران کبھی بھی نہیں جھکے گا تاہم چند دنوں قبل وزیر خارجہ جواد ظریف نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ہمارا ایک لیڈر مارا گیا ہے لیکن پھر بھی ہم بات چیت کرنے کو تیار ہیں۔

خیال رہے کہ امریکہ نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جوہری منصوبے سے دستبردار ہوجائے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا جب تک میں امریکہ کا صدر ہوں ایران ایٹمی طاقت نہیں بن سکتا۔