آئی جی موٹروے پولیس اے ڈی خواجہ نے پبلک سروس انفارمیشن مینجمنٹ سینٹرکا افتتاح کردیا،

545

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) آئی جی موٹروے پولیس اے ڈی خواجہ نے موٹروے زون، کی جانب سے” پبلک سروس انفارمیشن مینجمنٹ سینٹر “کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر تقریب میں ڈی آئی جی موٹروے زون اشفاق احمد، سیکٹر کمانڈر سلمان علی خان اور موٹروے پولیس کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ موٹر وے پولیس عوام کی سیفٹی کے لیے ہر دم کوشاں ہیں۔پبلک سروس انفارمیشن مینجمنٹ سینٹر بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔اس سسٹم کے تحت مسافر بردار گاڑیوں کا ڈیٹا ایک جدید ترین سافٹ ویئر کے تحت مرتب کیا جا رہا ہے جس میں پی ایس وی (PSV) گاڑیوں کی فٹنس ،پی ایس وی (PSV) ڈرائیوروں کی معلومات اور دیگراہم معلومات اکٹھی کی جا رہی ہے۔

ان معلومات کو استعمال کرتے ہوئے جو پبلک سروس گاڑیاں مطلوبہ معیار پر پوری نہیں اتری گی انہیں موٹر وے پر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اسی طرح جن , پی ایس وی (PSV) ڈرائیورز کے پاس معیار کے مطابق لائسنس نہیں ہوگا وہ موٹر وے پر سفر نہیں کر سکے گا۔مزید انہوں نے بتایا کہ مستقبل قریب میں اس سوفٹویر کے تحت پی ایس وی( PSV) گاڑیوں کی فٹنس مثلا روٹ پرمٹ ختم ہونے کی تاریخ ,ٹائروں کی معیاد, ڈرائیوروں کی لائسنس کی معیاد وغیرہ شامل ہیں پی ایس وی گاڑی کے متعلقہ مالکان وغیرہ ،کو بذریعہ ایس ایم ایس مطلع کیا کر دیا جائے گا۔

مزید انہوں نے بتایا کہ QR بار کوڈ بھی متعارف کرایا جارہا ہے۔ایک مخصوص QR اسٹیکر ہر گاڑی پر لگایا جائے گا،جسے سواریاں اپنے موبائل فون پر سکین کر کے متعلقہ پی ایس وی (PSV)گاڑی کی مکمل معلومات اپنے پاس محفوظ کر سکیں گیے یا کسی عزیز و اقارب کو بھیج سکیں گے ۔اس تمام سسٹم کا بنیادی مقصد موٹروے پے ہونے والے ایکسیڈنٹ پر قابو پانا ہے تاکہ عوام بخیریت اپنی منزل مقصود پر پہنچ جائیں۔مزید آئی جی موٹروے اے ڈی خواجہ نے ،ڈی آئی جی موٹروے زون ، اشفاق احمد اور سیکٹر کمانڈر سلمان علی خان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ دور جدید میں ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے عوام کے لئے زیادہ سے زیادہ محفوظ اور آرام دہ سفر کو یقینی بنایا جائے۔