یورپی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ووٹنگ کی قرار داد منظور

270

یورپی یونین کی  پارلیمنٹ میں بھارت کے متنازع شہریت کے قانون  اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں عائد پابندیوں پر بحث اور ووٹنگ کے لیے 6قرارداد یں منظور کرلی گئیں۔751

رکنی یورپی پارلیمنٹ میں سے 651اراکین کی غیر معمولی اکثریت نے یہ قراردادیں منظور کی ہیں۔ان  قراردادوں پر 29جنوری کو بحث اور 30جنوری کو ووٹنگ ہوگی، منظوری کے بعد یہ  قراردادیں بھارتی حکومت، پارلیمنٹ اور یورپی کمیشن کے سربراہان کو بھیجی جائیں گی۔

یورپی پارلیمنٹ کے اراکین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متنازع قانون کے ذریعے بہت بڑی سطح پر لوگوں کو شہریت سے محروم کیا جا سکتا ہے جس کی وجہ سے کئی لوگ وطن سے محروم ہو جائیں گے۔