بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام:ایف بی آر کے 196 ملازمین نے فنڈز وصول کیے

427

اسلام آباد: بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے 196 ملازمین نے فنڈز وصول کیے ہیں۔

نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ملازمین نے بیواؤں اور مستحق خواتین کے نام پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام فائدہ اٹھایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے 196 ملازمین خود کو غریب مستحق ظاہر کر کے وظیفہ لے رہے تھے۔جن میں گریڈ 16 کے 7 افسران، گریڈ 14 کے 2، گریڈ 11 کے 10 ملازمین شامل ہیں جبکہ 7 ملازمین اور باقی کے ملازمین نے شوہر یا بیوی کے نام پر فنڈز حاصل کئے ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سے فنڈز لینے والے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے خلاف ایکشن شروع کر دیا ہے۔