برازیل میں شدید بارش اورتودے گرنے سے46 افراد ہلاک

187
برازیل: لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں مکانات کھائی میں گر گئے ہیں

برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) برازیل کے جنوب مشرقی علاقے میں شدید بارش اور تودے گرنے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 46ہوگئی۔ مقامی حکام کا کہنا تھا کہ صوبہ میناس میں 37 اور اسپریتو سانتو علاقے میں 9 افراد ہلاک ہوئے۔ متاثرہ علاقوں سے 20 ہزارافراد نقل مکانی کرچکے ہیں، جب کہ لا پتا ہونے والوں کی تعداد 28 ہو گئی ہے۔