ایران میں مسافر طیارہ رن وے سے سڑک پر آ گیا

355
ایران: مسافر طیارہ رن وے سے اتر کر سڑک پر آگیا ہے‘ فائر بریگیڈ کا عملہ کارروائی کررہا ہے

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے صوبے اہواز میں مسافر طیارہ رن وے سے پھسل کر ہوائی اڈے سے ملحق سڑک پر آ گیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ پیر کی صبح معشور شہر میں پیش آیا۔ ایرانی فضائی کمپنی قزوین ائرلائن کا طیارہ دارالحکومت تہران سے آ رہا تھا اور اس میں 130 مسافر سوار تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ فنی خرابی کے باعث ٹھیک طرح سے رن وے پر نہیں اتر سکا۔ حادثے میں میں طیارے میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ لینڈنگ کے دوران طیارے کے پہیے پوری طرح کھل نہیں سکے اور طیارہ رن وے پر پھسلتا رہا۔