کئی ممالک کی رہان سے اپنے شہری نکالنے کی تیاریاں

249
ووہان: کورونا وائرس سے متاثر افراد کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے‘ حکومت عوامی مقامات پر جراثیم کش اسپرے کرا رہی ہے

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں تیزی سے پھیلنے والے پُراسرار کورونا وائرس کے باعث جرمنی، فرانس، اٹلی، جاپان، آسٹریلیا اور امریکا سمیت کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو متاثرہ شہر ووہان سے نکالنے کے لیے منصوبے بندی شروع کردی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق جاپان چند روز میں اپنے شہریوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی پرواز چین روانہ کرے گا۔ فرانس نے بھی اپنے 800 شہریوں کے انخلا کے لیے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے برلن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حکومت وطن آنے کے خواہش مند شہریوں کو ووہان سے نکالنے کے لیے منصوبہ بنارہی ہے۔ اس سلسلے میں بیجنگ میں قائم جرمن سفارت خانے نے ایک ٹیم بھی روانہ کردی، جو جرمن شہریوں سے ملاقات کرکے انہیں اعتماد میں لے رہی ہے۔ ادھر چینی حکام نے وائرس پھیلنے کے خدشے کے تحت فرانس اور اٹلی میں نئے قمری سال کے آغاز کی تقریبات منسوخ کردیں۔ پیرس کی خاتون میئر ان ایڈا الگو کا کہنا تھا کہ چینی شہریوںنے وائرس پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر از خود ہی نئے قمری سال کے جشن کی تقریبات سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب چینی حکام نے خطرناک وائر س سے ملک بھر 81افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وائرس سے متاثرہ افراد میں 30 فیصد اضافہ ہو چکا ہے اور مجموعی طور رپر 2ہزار 744 متاثر ہوچکے ہیں۔ متاثرہ افراد کی نصف تعداد صوبہ ہوبئی میں ہے۔ دنیا کے کئی ممالک کے ساتھ چین کے زیرانتظام ہانگ کانگ میں بھی 8افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ادھر چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے متاثرہ شہر ووہان کا دورہ کیا اور وائرس سے متاثر مریضوں سے ملاقات کی۔