ترکی: زلزلے کے بعد لاپتا 30 افراد کی تلاش جاری‘ ہلاکتیں 41ہوگئیں

188
ترکی: امدادی کارکن زلزلے سے تباہ ہونے والی عمارتوں میں دبے شہریوں کو نکالنے کے لیے کارروائی کررہے ہیں

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی میں گزشتہ ہفتے آنے والے خوف ناک زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 41 ہوگئی، جب کہ 30 لاپتا افراد کی تلاش جار ی ہے۔ تُرک وزیر داخلہ سلیمان صویلو کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ صوبہ الازیغ میں لاپتا ہونے والے افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں اور امدادی کارکن ملبہ ہٹا کر 45 افراد کو زندہ نکال چکے ہیں۔