مجھے اسپتال کی نرسیں حوریں لگنے لگی، وزیراعظم

623

وزیراعظم عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ڈاکٹر نے ایسا ٹیکا لگایا جس سے انہیں اسپتال میں موجود نرسیں حوریں لگنے لگی۔

گزشتہ روز کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے انکشاف کیا کہ 2013 میں جلسے کے دوران جب وہ سیڑھی سے گر کر زخمی ہوئے تو شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر عاصم نے ایسا ٹیکا لگایا کہ درد دور ہو گیا لیکن وہاں موجود نرسیں حوریں لگنے لگیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکا لگنے کے بعدایسی تقریر بھی کردی تھی جو مجھے یاد نہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب انہیں دوبارہ درد ہوا تو انہوں نے ڈاکٹر عاصم سے دوبارہ ٹیکہ لگانے کو کہا تاہم انہوں نے انکار کردیا۔ وزیراعظم کے مطابق ڈاکٹر کے انکار پر انہوں نے اسے دھمکی دی اور کہا کہ ٹیکہ لگاؤ ورنہ چھوڑوں گا نہیں تاہم ڈاکٹر عاصم نے کہنے کے باوجود دوبارہ ٹیکہ نہیں لگایا۔