مغربی بنگال نے بھی بھارتی شہریت قانون کے خلاف قرارداد پاس کردی

287

مغربی بنگال، بھارتی شہریت قانون کے خلاف قرار داد منظور کرنے والا چوتھی ریاست بن گیا۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق  بھارتی شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف قرارداد کو ترینا مول کانگریس (ٹی ایم سی) کی حکومت نے ایوان میں پیش کیا  جسے  مغربی بنگال کی اسمبلی نے منظور کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قرارداد پر تبادلہ خیال کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے خلاف زوردار نعرے بازی بھی کی گئی۔ تمام قانون سازوں نے سی اے اے کو عوام دشمن اور تفرقہ انگیز قرار دیا۔

شہریت ترمیمی ایکٹ کو مسترد کرنے والی، بی جے پی حکومت سے آزاد ریاستوں میں مغربی بنگال کے علاوہ راجھستان، کیرالہ اور پنجاب بھی شامل ہیں۔