کالعدم تنظیم کے دو کارندے بھاری اسلحے کے ساتھ گرفتار ،

632

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مبینہ ٹاون پولیس نے شہر کراچی کو بڑی تباہی سے بچالیا کالعدم تنظیم کے دو ملزمان کو گرفتار کرکے ہینڈ گرنیڈ اسلحہ و موبائل فونز اور ان کے استعمال کار کو تحویل میں لے لیا اور مقدمہ درج کردیا ،

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او مبینہ ٹاون افتخار حسین نے شہر کراچی میں تباہی مچانے والے دو کالعدم تنظیم کے کارندے نجیب اللہ ولد نصراللہ دوسرا مہیب ولد محمد اقبال کو گرفتار کرلیا ایس ایچ او مبینہ ٹاون کے مطابق دو نوں کالعدم تنظیم کے کارندے ہیں اور کراچی میں بڑی کارروائی کی منصوبے پر آئے تھے جنہیں مبینہ ٹاو¿ن پولیس نے بروقت کارروائی کرکے گرفتار کرلیا ہے ۔گرفتار ملزمان سے دو ہینڈ گرنیڈ اور دو بغیر لائسنس ٹی ٹی پستول بمعہ گولیاں اور موبائل فونز برآمد کرلیا ہے

جبکہ دونوں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 49/2020 بجرم دفعہ 4/5EXP ACT اور ایف آئی آر نمبر 50/2020 بجرم دفعہ 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ اور ایف آئی آر نمبر 51/2020 بجرم دفعہ 4/5EXP ACT اور ایف آئی آر نمبر 52/2020 بجرم دفعہ 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزمان کے زیرِ استعمال کار AJM-814 کو تحویل میں لے لیا ہے۔