ایس ایس پی سینٹرل محمد عارف اسلم راو نے خواجہ اجمیر نگری تھانے کا وزٹ کیا ،

568

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی سینٹرل محمد عارف اسلم راو نے تھانہ خواجہ اجمیرنگری کا وزٹ کیا اورتھانے میں رپورٹنگ روم ،لاک اپ، بیرک اور دیگر دفاتر کا دورہ کیا اور ریکارڈ کا معائنہ کیا، تھانے کی صفائی ستھرائی کے معاملات کو بہتر پاتے ہوئے ایس ایچ او اور ہیڈ محرر کو شاباشی دی،تھانے کی گاڑیوں کی انسپکشن بھی کی گئی اور اس متعلق ضروری ہدایات دی گئیں۔بعد ازاں ایس ایس پی سینٹرل گزشتہ دنوں پولیس مقابلے میں شہید ہونے والے نوجوان پولیس کانسٹیبل عرفان خان کے گھر جاکر ان کے والد اور اہل خانہ کے ساتھ تعزیت اور فاتحہ خوانی کرتے ہوئے کے اس مقدمہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور کیس کی پراگیس سے متعلق شہید کے ورثاءکو آگاہ کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کے انشاءاللہ شہید عرفان کے قاتلوں کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دلوائی جائے گی،

ایس ایس پی سینٹرل نے شہید کے ورثائ کی خیریت دریافت کی اور محکمانہ امور کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی،اس کے بعد ایس ایس پی سینٹرل نے ایس ایچ او تھانہ اجمیرنگری اور ایس پی نیو کراچی کے ہمراہ علاقے کا دورہ کیا، علاقے میں انسدادِ جرائم و انسدادِ تجاوزات کی کارروائیوں سمیت دیگر امور کا جائزہ لیتے ہوئے ضروری ہدایات دیں، علاقے میں گشت پر موجود پولیس اہلکاروں کو چیک کیا اور انکی اپنی سیکیورٹی سمیت علاقے میں جرائم کی مکمل روک تھام اور شہریوں کے احترام اور تحفظ کے متعلق ضروری ہدایات دیں،