مولانا شاہ احمد نورانی کی اہلیہ کے انتقال پر جے یوآئی رہنماؤں کی تعزیت

1571

جمعیت علماءپاکستان کے سابق سر براہ مولانا شاہ احمد نورانی کی بیوہ اورمولانا اویس نورانی کی والدہ انتقال کرگئیں۔

جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے امیر مولانا سائیں عبدالصمد ہالیجوی،سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو، نائب امراء مولانا صالح الحداد ، مولانا سراج احمد شاہ امروٹی، حافظ سراج چنا، سروربلیدی ایڈوکیٹ ، مولانا صالح اندھڑ ودیگر نے جمعیت علماء پاکستان کے سابق سربراہ مولانا شاہ احمد نورانیؒ کی بیوہ اور جے یو پی سیکرٹری جنرل مولانا شاہ اویس نورانی سے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

شاہ احمد نورانی کے بیوہ کے انتقال پر سیاسی و مذہبی حلقوں کی جانب سے گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ نماز جنازہ کا وقت اور جگہ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔