کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش

453

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیر 27 جنوری کو ہلکی بارش نے موسم مزید سرد کردیا ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہوگیا ہے، جس کے بعد شہر میں پیر کے روز وقفے وقفے سے ہلکی بارش جاری رہنے کا امکان ہے،

شہر میں صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا،

میٹ آفس کے مطابق منگل 28 جنوری سے یکم فروری تک کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ پیر کے روز کراچی کے مختلف علاقے ناظم آباد، بفرزون، انچولی، آئی آئی چند ریگر روڈ اور دیگرعلاقوں میں بوندا باندی ہوئی ہے،

دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے، جب کہ بلوچستان کا موسم سرد اور پنجاب کے مختلف علاقے بھی پیر کے روز گھیرے بادلوں کے نرغے میں ہیں، جب کہ لاہور میں بھی بوندا باندی نے صبح کو مزید سرد بنا دیا ہے۔