وزیراعلیٰ سندھ کی وزیراعظم سے ملاقات، آئی جی کی تبدیلی پر اتفاق

290

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہونے والی ملاقات میں آئی جی سندھ سید کلیم امام کی تبدیلی سے متعلق اتفاق کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کیاس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی موجود تھے۔

مراد علی شاہ نے صوبے میں امن و امان کی صورت حال اور آئی جی سندھ کلیم امام سے متعلق سندھ کابینہ کے فیصلوں اور تحفظات سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا،گورنر سندھ نے بھی آئی جی سندھ کو تبدیل کرنے کے مطالبے کی حمایت کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور وزیراعلیٰ نے آئی جی سندھ کے لیے زیرغور افسران میں کسی ایک کو تعینات کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ آپ کے نام مل گئے، کابینہ سے مشاورت کے بعد فیصلہ کروں گا۔