محمود آباد گیس سلینڈر دھماکہ خاتون سمیت 2افراد جاںبحق 3افراد زخمی ہوگئے ،

439

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محمود آباد میںگیس سلنڈر کے دھماے سے 2افراد جان بحق اور 2 خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے،دہماکہ محمود واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے گیٹ 2 کے قریب ایک ایک دومنزلہ مکان میں بنائی گئی دکان میں ہو ا، دہماکے سے عمارت کاایک حصہ منہدم ہوگیا،تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق محمودآباد2 نمبر میں واٹر ٹریمنٹ پلانٹ کے سامنے واقع مکان نمبر سی 94 کا بڑا حصہ ایک زبردست دہماکے ساتھ منہدم ہوگیا، ابتدائی اطلاعا ت کے مطابق دہماکہ متاثرہ مکان میں میں واقع ایک دکان میں سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا ،۔

دھماکے کے نتیجے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیاجن کی شناخت سالہ عمیر قریشی ولد ابراہیم جبکہ زخمی خواتین کی شناخت 30 سالہ صدف زوجہ عمیر قریشی اور 65 سالہ نسیم بانو زوجہ عابد حسین کے ناموں سے ہوئی ہے،

تاہم عمیر قریشی اسپتال پہچنے کے کچھ دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہوگیا،جاں بحق ہونے وال عمیر زخمی خاتوں صدف کا شوہر اور گھر کا مالک بتایا جاتا ہے جبکہ زخمی ہونے دوسری خاتوں دہماکے کے وقت وہاں سے گزر رہی تھی،دہماکے کی اطلاع پر رینجرز اورپولیس کے علاوہ فائر بریگیڈ سمیت دوسرے اداروں نے امدادی کاموں کے ساتھ ملبہ اٹھانا کا شروع کیاےو گھر کے ملبے سے مزید ایک شخص لاش برآمد ہو ئی جس کی شناخت 42 سالہ کانتی راجہ ولدچمن داس کے نام سے ہوئی،

جس کے قریب سے ملنے والے شناختی کارڈ کے مطابق وہ ملیر کا رہائشی اور نجی کالج کا ملازم تھا ،محمود پولیس کے مطابق اس وقت امدادی کارروائیاں کی جارہی ہیںجب کہ بم ڈسپوزیبل اسکواڈ کوطلب کر کے دہماکے کی نوعیت جاننے کی کوشش کی جارہی ہے ۔