وزیر اعظم کا مشتاق مہر کی بطور آئی جی سندھ تعیناتی کا گرین سگنل

260

کراچی:وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کے دوران مشتاق مہر کی بطور آئی جی سندھ تعیناتی کا گرین سگنل دے دیا۔

وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانےکی درخواست قبول کرنے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے سندھ حکومت کےتجویز کردہ پانچ ناموں میں سے ایک نام پر فیصلہ کرلیا ہے۔

سائیں سرکار کی جانب سے پانچ نام ارسال کئے گئے تھے، جن میں غلام قادر تھیبو، ڈاکٹر کامران فضل، مشتاق مہر، ثناءاللہ عباسی اور انعام غنی کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے مشتاق مہر کی بطور آئی جی سندھ تعیناتی کا گرین سگنل دے دیاہے،وفاقی کابینہ سےمنظوری کےبعدکل نئےآئی جی سندھ کی تعیناتی کانوٹی فکیشن جاری کیاجائیگا۔