سچل پولیس نے اسٹریٹ کرائم کے 3ملزمان کو گرفتار کر کے مسروقہ سامان برآمد کرلیا ،

260

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سچل پولیس کی اسٹریٹ کرمنلز و جرائم پیشہ عناصروں کے کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر تے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ منشیات گن گرنیڈ اور چھینے گئے موبائل فونز و دیگر سامان سمیت واردات میں استعمال ہونے والی کار بھی تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی آفس اور ایس ایس پی ایسٹ کی جانب سے ملنے والی ہدایات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے سچل پولیس نے دورانِ کارروائی3 ملزمان محمد سلیم ولد امیر محمد، اشمال علی ولد شاکر علی اور شیر افضل ولد حاجی لطیف کو گرفتار کر لیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں جن کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے ملزمان اسٹریٹ کرائم سمیت منشیات فروشی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں ایس ایچ او سچل شفیق الرحمان آفریدی نے اپنے تھانے کی حدود سے جرائم و کرائم کے خاتمے کےلئے دن و رات کارروائیوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک بغیر لائسنس ٹی ٹی پستول بمعہ گولیاں تین گن گرنیڈ منشیات چھینے گئے موبائل فونز و دیگر سامان برآمد کر لیے ۔

جبکہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 88/2020 بجرم دفعہ 4/5EXP ACT اور ایف آئی آر نمبر 89/2020 بجرم دفعہ 4/5EXP ACT اور ایف آئی آر نمبر 90/2020 بجرم دفعہ 4/5EXP ACT اور ایف آئی آر نمبر 91/2020 بجرم دفعہ 23(1)A سندھ آرمز ایکٹ اور اس کے علاوہ ایف آئی آر نمبر 92/2020 بجرم دفعہ 6/9B اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔