سندھ کے مختلف محکموں کے انجینئرز کا پریس کلب پر مظاہرہ

414

سندھ کے مختلف محکموں کے انجینئرز نے مطالبات کے حق میں کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے میں بی ٹیک اور ڈپلومہ ہولڈر انجینئرز شامل تھے۔

مظاہرین نے کہا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل سپریم کورٹ کے احکامات کی غلط تشریح کررہی ہے اورغیر قانونی کام کے پیچھے لوکل گورئمنٹ کے بی ای انجینئرز پیش پیش ہیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے ذمہ داران کو مس گائیڈ کیا جارہا ہے،سپریم کورٹ نے 2018کے فیصلے میں کہیں نہیں لکھا کہ بی ٹیک اور ڈپلومہ ہولڈرز کو عہدوں سے ہٹایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بی ای اانجنیئرز نے بی ٹیک اور ڈپلومہ ہولڈرز کو ہٹوانے کے لئے سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا تھا، بی ای انجینئرز کی توہین عدالت کی پٹیشن بھی سپریم کورٹ نے خارج کردی تھی،بی ٹیک اور ڈپلومہ ہولڈر کا نیا سروس اسٹرکچر بننے تک انہیں عہدوں پر برقرار رکھا جائے۔