پولیس کاکومبنگ آپریشن مغوی بازیاب ، ہیوی مشینری اور اے پی سی کا ستعمال 5افراد کو حراست میں لے لیا گیا ،

726

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پولیس کا مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن جاری ہے مغوی کو باحفاظت بازیاب کرایا گیا ہے۔آپریشن کے دوران 5 مشکوک افراد کو زیر حراست میں لے لیں جن سے تفتیش کیا جارہا ہے۔ایس ایس پی سید اسد رضا شاہ کے مطابق کر م پور پولیس تھانے کے حدود گاو¿ں فاضل اوگاھی سے اغوا ہونے والے مغوی مینھوں اوگاہی کو پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے میں بازیاب کر لیا۔ کرم پور پولیس تھانے کی حدود فاضل اوگاہی میں زمین پر بھینس چراتے ہوئے ہوئے ڈاکوں نے میھو اوگاہی کو اغوا کیا تھا ۔اغوا کی اطلاع ملنے پر ضلع بھر کے مختلف علاقوں کی پولیس نے گڑھی تیغو کے علاقے میں ناکا بندی کرلی۔پولیس نے گڑھی تیغو کے علاقے میں پولیس اور ڈاکووں کے مابین مقابلہ ہوا۔ پولیس اور ڈاکووں کے مابین دوبدو فائرنگ کے دوران ڈاکو مغوی کو چھوڑ کر گڑھی تیغو کچے کے علاقے کی طرف فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی کندھکوٹ سید اسد رضا شاہ نے بتایا کہ پولیس کا مختلف علا قے میں سرچ آپریشن جاری ہے مغوی کو باحفاظت بازیاب کرایا گیا ہے۔

جبکہ ایس ایس پی سید اسد رضا شاہ کے مطابق تنگوانی کندھ کے علاقے میں گیھلپور کی حدود گونڈک کچے میں ڈاکوو¿ں کے خلاف کومبنگ آپریشن کیا گیا۔ ڈاکوو¿ں کے خلاف آپریشن میں ہیوی مشینری اور اے پی سی چین کے ساتھ کچے میں آپریشن کیا گیا اس دوران آپریشن میں راکٹ لانچر اور ہیوی مشینری اور اسلحہ بھی استعمال کیا گیا۔جبکہ پولیس نے ڈاکوں کے متعدد ٹھکانوں کو مسمار کردیا۔

ایس ایس پی سید اسد رضا شاہ نے کہا کہ پولیس نے دوران آپریشن چوری کیے گئے دو ٹریکٹر اور ایک موٹر سائیکل ریکور کرلیا۔ ایس ایس پی سید اسد رضا شاہ نے بتایا کہ پولیس نے آپریشن کے دوران 5 مشکوک افراد کو زیر حراست میں لے لیں جن سے تفتیش کیا جارہا ہے۔