لاہور سے کراچی آنے والی بزنس ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

187
نوشہروفیروز: بزنس ایکسپریس کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی ،چھوٹی تصویر میں نکلنے والے پہیے اور ٹوٹاہواٹریک واضح ہے

خیر پور (مانیڑنگ ڈیسک) لاہور سے کراچی آنے والی بزنس ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 2 افراد معمولی زخمی۔ ریلوے حکام کے مطابق حادثے کا شکار بزنس ایکسپریس ٹرین کو روہڑی کلومیٹر نمبر 463/2 کے قریب حادثہ پیش آیا جس کے باعث 500 میٹر تک ٹرین کے ٹریک کو نقصان پہنچا ہے۔ ٹرین پٹری سے اترنے پر گاڑی 2 حصوں میں تقسیم ہو گئی جس کے نتیجے میں 2 مسافر معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے کے بعد کراچی سے آنے والی ون اپ خیبر میل ایمرجنسی بریک لگا کر روکی گئیحادثے کے 6گھنٹوں بعدمتاثرہ اپ ٹریک بحال کردیاگیا۔ ڈاؤن لنک ٹریک کو ٹرینوں کیلیے بند کر دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کا مزید کہنا ہے کہ متاثرہ ڈاون ٹریک کی مرمت کاکام جاری ہے۔