ملک شمس الدین الطاف کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات

234

پاکستان پیپلزپارٹی سعودی عرب کے سابق سیکرٹری اطلاعات اور مجلس محصورین جدہ چیپٹر کے ممتازاورمایہ نازرہنما ملک شمس الدین الطاف نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ ملک شمس الدین اردو کے ساتھ عربی پر بھی عبور رکھتے ہیں جس کی وجہ سے وہ بنگلا دیش میں محصورین کے مسئلے سے متعلق عربوں میں آگاہی پھیلانے کا اہم فریضہ انجام دیتے ہیں۔ گزشتہ دنوں عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب آئے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے موقع پر ملک شمس الدین الطاف نے محصورین کے معاملے سمیت ملک کی ترقی اور خوشحالی سمیت دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا اور مسجد نبوی میں حاضری پر مبارک باد پیش کی۔