لوگوں کی جیبوں میں ہاتھ ڈالے بغیر محصولات بڑھانے ہوں گے، عبدالحفیظ شیخ

283

کراچی: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ ہمیں لوگوں کی جیبوں میں ہاتھ ڈالے بغیر محصولات بڑھانے ہوں گے۔

شہر قائد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خازنہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ اکیسویں صدی کا تقاضا ہے کہ زندگی کو آسان بنانا ہے،غیرملکی اوورسیز پاکستانیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ضروری ہے۔

مشیر خازنہ نے کہا کہ کسٹم ریونیو کے حصول اور تجارت کے فروغ کا اہم ذریعہ ہے،پاکستان کسٹمز ملک کی معاشی سرحدوں کا نگراں ہے جبکہ حکومت تمام سرکاری اداروں کی طرح کسٹم کو بھی وسائل سے لیس کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں لوگوں کی جیبوں میں ہاتھ ڈالے بغیر محصولات بڑھانے ہوں گے۔