گروپنگ کی وجہ سے وزرا کو ہٹایا، وزیر اطلاعات کے پی

521

وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ کابینہ کے فیصلے نہ ماننے والے اس کاحصہ بھی نہیں رہ سکتے،گروپنگ کی وجہ سے وزرا کو ہٹادیا گیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ تینوں وزراء کو گروپنگ کی وجہ سے وزرا کو ہٹادیا گیا ہے، تاثر دیا گیا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کام نہیں کررہے، انہوں نے کہا کہ وزرا گروپنگ میں ملوث تھے، وزرا میں ایک وزیر وزارت اعلیٰ کے امیدواربھی تھے، گروپ بندی کے معاملے پر پارٹی خاموش رہتی تو مزید مسائل پیدا ہوتے، ڈسپلن قائم رکھنے کے لیے سخت فیصلہ کیا، یہ بات وزیراعظم کے نوٹس میں بھی آئی جس پر انہوں نے اظہار ناراضی کیا تھا۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ سابق حکومت میں بھی ان وزرا کے پرویزخٹک سے معاملات ٹھیک نہیں رہے، وزیراعلیٰ محمودخان کا فاٹا انضمام بہت بڑا کارنامہ ہے۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ فاٹاانضمام کے لئے ان وزراء نے کوئی تعاون نہیں کیا،گروپنگ سے پوری حکومت ٹارگٹ ہوتی ہے، کابینہ کے فیصلے نہ ماننے والے اس کاحصہ بھی نہیں رہ سکتے۔