خیبر پختونخوا حکومت نے 3 وزرا کو عہدوں سے ہٹادیا

454

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے 3 وزرا کو عہدوں سے برطرف کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا(کے پی کے) محمود خان سے اختلافات کی وجہ سے 3 وزرا کو صوبائی کابینہ سے برطرف کر دیا گیا ہے جن میں عاطف خان، شہرام ترکئی اور شکیل خان شامل ہیں جبکہ کے پی کے حکومت کی جانب سے برطرفیوں‌ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

عاطف خان کے پاس سپورٹس اور کلچر کا قلمدان تھا جبکہ شہرام ترکئی کے پاس صحت اور شکیل احمد ریونیو کے وزیر تھے۔