نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی طبیعت ناساز، اسپتال داخل

454

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی طبیعت ناساز ہوگئی،علاج کیلئے ہسپتال داخل ہوگئے۔

نائب امیر جماعت اسلامی کےصاحبزادے احمد سلمان بلوچ کے مطابق لیاقت بلوچ کو دو روز قبل طبیعت ناساز ہونے کے باعث ڈاکٹرز ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے، لیاقت بلوچ کی ٹانگ میں انفیکشن ہوا ہے اور انہیں چلنے پھرنے میں تکلیف کا سامنا ہے۔

احمد سلمان بلوچ کے مطابق اب لیاقت بلوچ کی طبیعت بہتر ہے اور انہیں جلد ڈسچارج کردیا جائے گا۔