امریکا: مسلمان مسافروں کے ساتھ امتیازی سلوک پر ڈیلٹا ائر لائنز پر جرمانہ

152

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کی ڈیلٹا ائر لائنز پر مسلمان مسافروں کے ساتھ امتیازی سلوک برتنے پر 50ہزار ڈالر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق تفتیش کے دوران ثابت ہوا کہ 2مختلف واقعات میں 3مسافروں کو طیاروں سے باہر بھیجا گیا اور انتظامیہ کی جانب سے متاثرین کے ساتھ مذہبی عقائد کی بنیاد پر امتیازی سلوک برتا گیا۔ یو ایس ڈپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن نے ائرلائن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اپنا فیصلہ سنایا۔ دوسری جانب ڈیلٹا ائر لائن نے الزام کو مسترد کردیا۔