دنیا مودی کے جمہوریت دشمن نظریے کے تسلط کا اعتراف کررہی ہے، وزیراعظم

554

اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا بھارت میں مودی کے جمہوری دشمن نظریے کے تسلط کا اعتراف کررہی ہے۔سماجی رابطو ںکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف جریدے دی اکانومسٹ کے سرورق کی تصویر کا اشتراک کیا جس میں ’عدم برداشت والا بھارت‘ کی سرخی سے مضمون لکھا گیا ہے جس کے ذیل میں کہا گیا ہے کہ مودی کیسے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا اب تسلیم کررہی ہے کہ مودی حکومت بھارت اور مقبوضہ جموں کشمیر میں جمہوریت مخالف اور فسطائی نظریے کو مسلط کر رہی ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ مودی کا رویہ علاقائی امن و استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے جبکہ ہندوستان میں پہلے ہی مسلمان اور 80 لاکھ کشمیری مودی کی فاشسٹ پالیسیوں کی وجہ سے مظالم کا شکار ہیں۔علاوہ ازیںوزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف اشتعال انگیزی کررہے ہیں،بھارت پرہندوانتہا پسندوں کاقبضہ ہے۔غیر ملکی میڈ یا کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ آرایس ایس مسلمانوں سے نفرت کرتی ہے،ان کا نظریہ جرمن نازیوں سے متاثرہے،آرایس ایس نظریے نے گاندھی کاقتل کیا۔عمران خان نے کہا کہ نریندرمودی آرایس ایس کالائف ممبرہے،یک ارب آبادی والاایٹمی ملک آرایس ایس نظریے کے زیراثرہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں 80 لاکھ افرادکامحاصرہ کیاہواہے،مقبوضہ کشمیرمیں ہزاروں نوجوانوں کواغواکیاگیا، کشمیر پاکستان اوربھارت کے ورمیان تنازع ہے۔انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے امریکی صدر ٹرمپ اور اقوام متحدہ کو کردار ادا کرنے کا کہا۔ان کاکہنا تھا کہ متنازع شہریت بل نے 20 کروڑبھارتی مسلمانوں کوخطرے میں ڈال دیا وزیر اعظم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہوں لیکن نتائج کیا ہوں گے میں اس بارے میں کچھ نہیں جانتا۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مسئلہ کشمیر کی حساسیت سے متعلق آگاہ کر دیا ہے اب امریکی صدر اوراقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردارادا کریں۔ جتنا دنیا اس کو آسان سمجھ رہی ہے کشمیر اس سے بہت بڑا مسئلہ ہے۔مسئلہ کشمیر سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور بھارتی آرمی چیف کا بیان کہ وہ پاکستانی کشمیر پر بھی قبضہ کریں گے انتہائی غیر مناسب ہے۔ ایسے ماحول میں امن ممکن نہیں ہوسکتا دنیا کو سمجھ لینا چاہیے کہ آر ایس ایس آئیڈیالوجی نازی آئیڈیالوجی سے متاثر ہے۔دریں اثناء وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ملاقات ،صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال اور کابینہ میں وزراء کی جانب سے محاذ آرائی سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ ہفتہ کو وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ملاقات کی جس میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال اور وزراء کے درمیان اختلافات پرگفتگو کی گئی ۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے وزیر اعظم عمران خان کو صوبوں کے ارکان پارلیمنٹ میں اختلافات سے متعلق رپورٹ پیش کی اور کابینہ میں وزراء کی جانب سے محاذ آرائی سے متعلق بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا ۔