کوسٹ گارڈز کی کارروائی،اربوں روپے مالیت کی چرس برآمد

345

پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سمگل ہونیوالی اربوں روپے مالیت کی چرس برآمد کرلی۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈزکے مطابق خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ گوادر(بلوچستان) کے ساحلی علاقے سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے،جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔

پاکستان کوسٹ گارڈز کے جوانوں نے دورانِ چیکنگ گٹی ڈورمیں بوریوں سے چھپائی گئی21سو کلو گرام چرس  برآمد کرلی،ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق برآمد شدہ منشیات کو تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونا تھی، پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 3 ارب سے زائد ہے۔