امریکی وزیر خارجہ خاتون صحافی پر برس پڑے

294

امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو یوکرین اسکینڈل سے متعلق سوال کرنے پر خاتون صحافی پر برہم ہوگئے۔

خاتون صحافی نے امریکا کے وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو سے سوال کیا کہ کیا وہ یوکرین میں سابق امریکی سفیر کا دفاع نہ کرنے پر معذرت خواہ ہیں؟مائیک پومپیو نے جواب دیا کہ میں نے محکمہ خارجہ کے ہر عہدیدار کا دفاع کیا ہے۔

صحافی نے پھر سوال داغ دیا کہ انہوں نے کب یووانوچ کا دفاع کیا ہے؟اس پر پومپیو برہم ہو گئے اور کہا کہ جو کچھ کہنا تھا کہہ دیا، جس کے بعد انہوں نے صحافی کا شکریہ ادا کر کے انٹرویو ختم کر دیا۔

بعدازاں صحافی میری لوئیس کیلی نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ نہ انہیں کمرے میں بلایا اور ان پر چلانا شروع کردیا، مائیک پومپیو نے نازیبا الفاظ کہے اور سخت برہمی کا اظہار کرتے رہے۔