پاپوش نگر نالے میںگرنے والی بچی کا تاحال سراغ نہ مل سکا ۔

568

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ناظم آباد میں پاپوش نگر نالے میں گرنے والی بچی کا سراغ نہیں مل سکا، ہفتے کو رات گئے تک پولیس، علاقہ مکین اور ریسکیو ادارے تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے تھے۔

پاپوش نگر پولیس کے مطابق ناظم آباد کے رہائشی ایک ڈرائیور کی 6 سالہ بچی فاطمہ کھیلتے ہوئے ناظم آباد کے علاقے پاپوش نگر سے گزرنے والے نالے میں گرگئی، جس کی اطلاع ملتے ہی اہل محلہ نے علاقہ مکینوں کی مدد سے بچی کی تلاش شروع کردی لیکن کوشش کے باوجود بچی کا سراغ نہیں مل سکا۔

پاپوش نگر نالے میں گرنے والی بچی کا سراغ نہیں مل سکا۔رات گئے تک پولیس اور ریسکیو ادارے بھی بچی کی تلاش میں مصروف تھے۔ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راو¿ کے مطابق نالے کا تیز بہاو¿ ضلع ویسٹ کی طرف ہے اور بچی کے ڈوبنے کے مقام سے آگے کا علاقہ سائٹ تھانے کی حدود ہے، تاہم پولیس تلاش کے کام میں اہل علاقہ اور ریسکیو اداروں کی مدد کر رہی ہے