شیخ رشید کا اہم اعلان

374

لاہور: میری زندگی کاایک ہی  مقصد ہے کہ ایم ایل ون ہر صورت مکمل ہو جبکہ ریلوے کی ترقی ملک کی ترقی ہے، ایم ایل ون مکمل ہونے کے بعد اپنی وزارت سے مستعفی ہوجاؤں گا۔

 وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان حکومت کوجتنے مسائل کا سامنا کرنا پڑا  شاید ہی گزشتہ حکومت نے 5 سال میں ان مسائل کا سامنا کیا ہو۔ شیخ رشید نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ  سے متعلق کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہے عمران خان ایماندار شخص  ہےمیں  ان کی دیانت کی گواہی دیتا ہوں۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو  آتے ہی 40 مسائل کا سامنا کرنا  پڑا  کوئی ہفتہ ایسا نہیں ہوتا جب حکومت کو کسی مسئلے سے نہ نمٹنا ہو لیکن عمران خان ہر مشکل سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ چینی مہنگی کرنے کے ذمہ دار شوگر مل مالکان ہیں، چینی 2 روپے کم ہوئی ہے آئندہ کابینہ اجلاس میں مزید کم کراوں گا، ملک میں مضبوط پرائس کنٹرول کمیٹی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں چین پاکستان کےشانہ بشانہ کھڑا ہےچین پاکستان سے محبت کرنے والا ملک ہے جبکہ چین ہمارا ہے اور ہم چین کے ہیں، سی پیک کے خلاف سازشیں ہو رہی ہے ہم  کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گئیں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہماری  مجبوری تھی   6 ارب ڈالرکوئی اور دے دیتا تو آئی ایم ایف کےپاس نہ جاناپڑتا مگر ہم اپنا  قرض 10 سال میں واپس کردیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ابھی شہباز شریف کی کوئی ضرورت نہیں ،یہاں سارے کام ٹھیک چل رہے ہیں جب انہیں کہوں گا تو وہ واپس آجائیں گے، میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ  شریف خاندان کو باہر جانے دے ، باہر جاکر نئے ہیٹ اور کوٹ ہی تو خریدے ہیں کون سی تلوارے چلائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے شریف قسم کی اپوزیشن ہے جو ساری لیٹی ہوئی ہے، ہماری خلاف کوئی خرابی نہیں کررہا، جو کچھ خرابی کررہے ہیں ہم خود کررہے ہیں۔

 اپنی وزارت کے حوالے سے کہا کہ میری زندگی کاایک ہی  مقصد ہے کہ ایم ایل ون ہر صورت مکمل ہو جبکہ ریلوے کی ترقی ملک کی ترقی ہے، ایم ایل ون مکمل ہونے کے بعد اپنی وزارت سے مستعفی ہوجاؤں گا۔