ڈکیتی کی واردات ، ڈاکوں کی فائرنگ حاملہ خاتون سمیت 6افراد زخمی ہوگئے ،

273

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں فائرنگ کے واقعات میں خواتین سمیت 6افراد زخمی ہوگئے ۔ ابراہیم حیدری پولیس کے مطابق امجد نامی شخص کورنگی کراسنگ کے قریب کراچی پبلک اسکول میں اپنی بچی کے داخلے کے سلسلے میں اہلیہ کے ساتھ گیا ہوا تھا۔ امجد بچی کا فارم جمع کرانے کیلئے اسکول گیا تو ان کی اہلیہ کرن اور بچی گاڑی میں انتظار کرنے لگے۔

اس دوران موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان آئے جنہوں نے مبینہ طور پر واردات کی غرض سے گاڑی کو گھیر لیا۔پولیس کے مطابق خاتون خانہ نے خطرہ بھانپ کر کار کے شیشے چڑھالئے اور گاڑی کو لاک کرلیا۔اس دوران ملزمان نے واردات ناکام ہوتے دیکھ کر فائرنگ کردی جس سے کرن امجد زخمی ہوگئیں۔فائرنگ کی آواز سن کر اس کا شوہر باہر آیا اور اسی گاڑی میں اہلیہ جناح اسپتال پہنچایا۔

ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ چاچڑ کے مطابق واقعہ ضلع ملیر کے ابراہیم حیدری تھانے کی حدود میں پیش آیا ہے تاہم کورنگی کے زمان ٹاﺅن تھانے کے ایس ایچ او پہلے جائے وقوعہ پر پہنچے۔28سالہ کرن امجد کو جناح اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ 28سالہ زخمی خاتون حاملہ بتائی جاتی ہیں۔ پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔ دوسری جانب نیو کراچی نمبر 6میں قبرستان کے قری مزاحمت پر فائرنگ سے 45سالہ اشفاق ولد رمضان زخمی ہو گیا،زخمی کو علاج کے لئے عباسی شہید اسپتال لایا گیا۔

گلشن اقبال تھانے کی حدعد میں نیپا برج کے قریب فائرنگ سے ایک 31سالہ علی ولد بریم خان زخمی ہو گیا زخمی کو علاج کے لئے جناح اسپتال شفٹ کیا گیا۔لانڈہی شیر پاﺅ کالونی میں اسٹار گراﺅنڈ کے قریب بھی ڈاکوﺅں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر 32سالہ وقاص ولد محمد اشرف کو زخمی کردیا۔ہفتے کی شب لانڈہی مظفر آباد کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 18سالہ عرفان ولد سرفروش اور ایک 35سالہ خاتون زخمی ہو گےء،زخمیوں کو جناح اسپتال لایا گیا