کالج میں مسلم لڑکیوں کےبرقع پہننے پر پابندی عائد

441

نئی دہلی: بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنا کے ایک کالج  نے مسلم لڑکیوں کیلئے برقع پہننے پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق جے ڈی وومن کالج نے تمام لڑکیوں کیلئے ایک ڈریس کوڈ متعارف کرایا ہے جس کے بعد مسلم لڑکیوں پربرقع پہننے پر پابندی عائد کردی ہے۔

اسکول انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ اگر کسی لڑکی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی اسے 250 روپے جرمانہ  ادا کرنا پڑے گا۔

اسکول کی پرنسپل شیاما رائے نے کہا کہ کالج  ڈریس اس لیے متعارف کرایاگیا ہے کہ تمام اسٹوڈینٹس یکساں نظر آئیں اور کوئی نسلی تعصب نہ ہو ۔