پاکستان کوسٹ گارڈز ، 22ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات ، ایرانی ڈیزل ،اور دیگر سامان کی اسمگلنگ کی کو شش ناکام بنا دی ،

388

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف کارروائیوں میں 22ملزمان کو گرفتارکرکے بھاری مقدار میں منشیات ،ایرانی ڈیزل ،چھالیہ ،گٹکا ،غیر ملکی کپڑا اور دیگر سامان برآمد کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ وندر (بلوچستان ) سے بھاری مقدار میں منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے ۔

پاکستان کوسٹ گارڈز کے خفےہ ذرائع کی نشا ندہی کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈرنے جوانوں کے ہمراہ موبائل گشت پارٹیاں ترتیب دیں اور مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کر دی گئی۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف جگہوں میں کی گئی کارروائےوں کے دوران گوادر کھلے سمندر میں موجودمختلف لانچوں کی تلاشی کے دوران 80,000لٹےر اےرانی ڈےزل برآمد کر کے 07افراد گرفتار کرلےے گئے۔ناکہ کھاری چیک پوسٹ ( وندر بلوچستان) پرمختلف ٹرکوں سے56,360لٹےر اےرانی ڈےزل برآمد کر کے 02افراد گرفتار کرلےے گئے۔وندر(بلوچستان) کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی آنے والی کوچ کی تلاشی کے دوران مسافر سے05کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمدکر تے ہوئے01فرد کو گر فتار کر لیا گیا۔وندر(بلوچستان) کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پردوران چےکنگ مختلف گاڑےوں سے2,195کرےٹ اےرانی سےب،583کرےٹ انار او ر 886کرےٹ اےرانی کےوی فروٹ برآمد کر کے 10افراد گرفتار کرلےے گئے۔پسنی (بلوچستان )بدوک کے اےرےا مےں موبائل پٹرولنگ کی گشت کے دوران خفےہ طرےقے سے چھپاےا گےا 25,000 لٹےر اےرانی ڈےزل برآمد کر لےاگےا۔وندر(بلوچستان) کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پرگاڑےوں کی تلاشی کے دوران غیر قانونی طریقے سے اسمگلنگ کی جانے والی ا شیاءمیں 9,365کلوگرام چھالےہ ،36عدد ٹائر ،05عدد اے سی ،59بےگز چائنا سالٹ ،410پےکٹ نسوار،395پےکٹ انڈےن گٹکا ،606 درجن پےڈ لاک ،216درجن صابن،83درجن پرفےوم،72عدد تھرماس،02ڈرم مےنتھول،1,908عدد باڈی سپرے،200کلو گرام غےرملکی کپڑا، 50عدد ہےر کےٹنگ مشےن، 280عدداسکن پاو¾ڈر، 1,085 اسٹےک غےر ملکی سگرےٹ ضبط کر لےے گئے۔

جبکہ 01ٹےنکر سے 50ہزار ڈےزل جو کہ وائٹ سپرٹ کے نام پر اسمگل کےا جا رہا تھا ۔ برآمد کرکے 02 افراد گرفتار کر کے مزےد تفتےش جاری ہے۔ مام اسمگل کی جانے والی چھالیہ، چرس ،لانچوں،ٹرکوں،اےرانی ڈےزل ، متفرق اشےاءاور22افراد کو پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی جا ری ہے۔پکڑی جانے والی چھالیہ، چرس، لانچوں،ٹرکوں،اےرانی ڈےزل اورمتفرق اشےاءکی مالیت تقریباً 124.08/-ملےن روپے کے لگ بھگ ہے ۔پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میںبھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تا کہ وطنِ عزیز کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔