موٹر وے پولیس نے چوری کی ہائی روف تحویل میں لے لی ،

492

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) موٹروے پولیس نے گزشتہ رات چوری ہونے والی گاڑی موٹروے سے برآمد کرلی ہے،ترجمان موٹروے پولیس انسپکٹر ثاقب وحید کے مطابق موٹروے ایم ون برہان کے قریب موٹروے پولیس افسران روٹین ۔پٹرولنگ پر تھے

کہ انہوں نے ایک سوزوکی بولان نمبر 3160 ۔ LRAسڑک کے کنارے کھڑا دیکھا مدد کی غرض سے افسران سوزوکی بولان کے قریب گے لیکن موقع پر کوئی شخص موجود نہیں تھا کافی دیر انتظار کرنے کے بعد جب کوئی شخص نہیں آیاتو گاڑی کی تلاشی لی گئی لیکن تلاشی لینے کے باوجود کوئی قابل ذکر چیز گاڑی سے برآمد نہیں ہوئی

جس پر موٹروے پولیس افسران نے سوزوکی بولان کو حفاظتی تحویل میں لے کر بیٹ افس منتقل کیا اور تفتیش شروع کردی گئی کچھ دیر بعد محکمہ پولیس کراچی اور کمپنی کی جانب سے مذکورہ گاڑی کی ناکا بندی نوٹ کروائی گئی جو کہ رات کو کراچی کے متعلقہ تھانے سے چوری ہو ئی تھی،ناکا بندی کی اطلاع پاتے ہیں

موٹروے پولیس نے متعلقہ تھانے کو اطلاع دی،جس پر مالک ہمراہ عملہ پولیس سٹیشن کراچی برہان کیمپ آفس میں پہنچے اور ضروری قانونی کاروائی کے بعد چوری شدہ سوزوکی بولان پولیس کے حوالے کر دیا گیا ،تاہم ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔