جاپان  کا پاکستانیوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان

335

اسلام آباد: پاکستان سے بیروزگاری کے خاتمے کے لیے جاپان نے  3لاکھ چالیس ہزار ملازمتوں کا اعلان  کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  جاپانی حکومت کی جانب سے پاکستان کے ہنرمند افراد کے لیے  3لاکھ چالیس ہزار ملازمتوں کا اعلان  کیا گیا ہے۔چیئرمین پاکستان اوورسیز ایمپلائنمنٹ پروموٹرز ایسوسی سرفراز ظہور چیمہ کا کہنا ہے کہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز نے پاکستان سے بیروزگاری کے خاتمے کے لیے حکومت کی بھرپور مددکرے گا جبکہ  پاکستانیوں کے لیےرواں برس 50 لاکھ بیرون ملک روزگار کے مواقع بھی فراہم کرینگے۔

جاپانی سفارتخانے کے قونصلر ٹوکیٹا یوجی سے چیئرمین پاکستان اوورسیز ایمپلائنمنٹ پروموٹرز ایسوسی سرفراز ظہور چیمہ، بیورو آف امیگریشن کے ڈی جی کاشف احمد نور، سابق چیئرمین پوئپا چوہدری محمد افضل سمیت دیگر نے ملاقات کی۔