گلشن اقبال ڈکیتی کی واردات ، ڈاکو نقدی ،موبائل اور موٹر سائیکل بھی لے گئے ،

1064

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گلشن اقبال میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں مسلح ڈاکوشہری سے نقدی ،موبائل اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ،

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال بلاک ٹوموچھی موڑ حبیب بینک لمیٹیڈبرانچ کے قریب موٹرسائیکل سوارمسلح ڈاکووں کی سرے عام شہری سے لوات مار۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو موٹرسائیکلوں پرسوار4مسلح ڈاکوکومحمدرضا ءنامی شخص کوگھیرکرلوٹ مارکر رہے ہیں

جبکہ ملزمان جاتے جاتے موٹرسائیکل بھی چھین کرساتھ لے گئے، اس سے قبل گلشن اقبال میں ڈاکووں نے ایک گھرمیں گھس کرپانچ لاکھ روپے سے زائدمالیت کی رقم لوٹنے کی واردات کی۔مگرپولیس کی جانب سے کسی قسم کی کوئی پیش رفت سامنے نہ آسکی۔

ایس ایچ او گلشن اقبال غلام نبی آفریدی کی جانب سے اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کیلئے حکمت عملی سامنے نہ آسکی۔