چین نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے دوٹوک موقف کی حمایت کی، فردوس عاشق

288

اسلام آباد: وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ چین نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے دوٹوک موقف کی حمایت کی۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ سی پیک دونوں ممالک کی لازوال  دوستی کا ایک اور روشن مظہر ہے، اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے جس کے  تحت خصوصی صنعتی زون قائم کیے جائیں گے،یہ زون برآمدی شعبہ کی تقویت، پائیدار معاشی ترقی کے حصول اور مقامی صنعت کے فروغ کا باعث بنیں گے۔

 

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ چین نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، چین نے مسئلہ کشمیر پر دوٹوک انداز میں پاکستان کےاصولی موقف کی حمایت کی ہے، پاک چائنا دوستی دونوں ممالک کے عوام میں محبت اور بھائی چارے کی عظیم مثال ہے۔