مقبوضہ کشمیر؛ مودی سرکار کا 5 ماہ بعد انٹرنیٹ کھولنے کا اشارہ

366

سرینگر: بھارت نے 5 ماہ بعد مقبوضہ کشمیر مین انٹرنیٹ سروس کو بحال کرنے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت   نےمقبوضہ کشمیر کو انڈین یونین کا حصہ بنانے کے بعدسے ہنگاموں کے پیش نظر اور حریت قیادت کو قید کرکے انٹرنیٹ سروس بند کردی تھی ۔انٹرنیٹ سروس کی بحالی کے بعد صارفين کو مودی حکومت کی منظورکردہ 301 ويب سائٹس تک رسائی حاصل ہوگی جبکہ موبائل فونز پر ڈيٹا بھی بحال ہوجائے گا۔ جس کے بعد مقامی لوگ اپنے فونز سے بھی آن لائن ہوسکيں گے البتہ سماجی رابطوں کی غیر منظور شدہ سائٹس پر پابندی برقرار رہے گی۔

یاد رہے کہ  بھارت کے زير انتظام کشمير کے بيشتر حصوں ميں5 ماہ سے انٹرنيٹ کی سروس معطل ہے۔

عالمی برادری اور پاکستان کی جانب سے مسلسل تنقید کے باوجود نئی دہلی حکومت کا کہنا ہےکہ ‘یہ اقدم کا ملکی سلامتی کو يقينی بنانے کیلئے اٹھايا گيا تھا’۔