عثمان انسٹیٹیوٹ کے لیے ایک اور اعزاز

224

عثمان انسٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ظہیر علی سید کا عثمان انسٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی یو ٹی)  جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ دنیا کا تیسرا ایتھیکل ہیکر شاہ میر علی بھی عثمان انسٹیوٹ کا ہی چکمتا ستارہ ہے۔

 عثمان انسٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی یو ٹی) میں تقسیم اسناد کی تقریب منعقد کی گئی جس سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ “ہم مجسمے کیوں انگیریزی میں بات کرنا زیادہ مناسب سمجھتے ہیں” جبکہ دنیا کے ممالک ترکی، یورپ، چائنا میں اپنی ہی زبان میں بات کی جاتی ہے ، میں بھی اردو زبان میں ہی بات کرنے کو ترجیح دونگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے کامیاب نوجوان کے نام سے پروگرام بنایا ہے جو نوجوانوں کو بزنس کا بہترین موقع فراہم کر رہا ہے ، کامیاب نواجوان پروگرام کے زریعے نوجوان لون لے کر اپنا بزنس شروع کرسکتے ہیں اپنا کرئیر بنا سکتا ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پیر کو کراچی آرہے ہیں جو گورنر ہاؤس میں پہلا پروگرام لانچ کر یں گے ، پانچ سو سے چھ سو نوجوان ہیں جنہوں نے پہلے ایپلائی کیا تھا انہیں چیکس فراہم کئے جائینگے ۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستان دنیا میں ابھر رہا ہے تمام ممالک کی نظریں پاکستان پر ہیں ، انشاللہ پاکستان کا نام دنیا کے بہترین ممالک میں شامل ہوگا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے طلبا کے والدین اور انسٹیٹیوٹ کے منتظمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک مختلف چیز نوٹس کی ہے کہ بچوں کو والد کے نام سے پکارا گیا ہے جو کہ اصل حقدار ہیں ، طالبعلموں کی کامیابی کے پیچھے والدین کی کئی قربانیاں شامل ہوتی ہیں ، والدین کی خواہش صرف اتنی ہوتی ہے کہ بچے اعلی تعلیم حاصل کریں اور نام روشن کریں ۔

عثمان انسٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ظہیر علی سید نے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکانلوجی (آئی یو ٹی) کے طالبعلم دنیا بھر میں ہمارا نام روشن کر رہے ہیں، پچھلے 25 سالوں سے 4 ہزار طلبہ یو آئی ٹی سے گریجویٹ ہوچکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آئی یو ٹی کے نئے انجینئرز سے بھی ہمیں ایسی ہی امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ دنیا میں یو آئی ٹی کا نام روشن کرینگے۔

ڈاکٹر ظہیر علی سید نے مزید کہا کہ دنیا کا تیسرا ایتھیکل ہیکر شاہ میر علی بھی عثمان انسٹیوٹ کا ہی چکمتا ستارہ ہے ،انہوں نے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپ کی محنت اور لگن  طالبعلموں کی کامیابی میں شامل تھی ،اور امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب طالبعلم مزید ترقی کرینگے ۔