حیدر آباد، مزدا کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

116

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سائٹ کے علاقے میں سڑک پار کرتے ہوئے ایک شخص مزدا کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت گلزار ولد ابراہیم کے نام سے ہوئی۔ واقعہ کے بعد مزدا ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔