سرگودھا، لڑکی اور نوجوان فائرنگ سے قتل ،تفتیش کیلیے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل

379

سرگودھا(این این آئی)سرگودھا کی تحصیل بھلوال کے علاقہ نون جاگیر 20 سالہ لڑکی اور 25 سالہ نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔پولیس نے مقتولین کی نعشیں الگ الگ مقامات سے برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ڈی پی او سرگودھا نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دیہے۔ زرائع کے مطابق نون جاگیر میں خادم حسین نامی شخص کی 20 سالہ بیٹی فوزیہ بی بی گزشتہ شام گھر سے چلی گئی جس کے شبہ میں اگلی صبع سویرے پھوپھا احمد یار کے گھر مہمان آئے 25 سالہ نوجوان جاوید کو لڑکی کے باپ نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے کہ اسی اثناء میں گھر سے لاپتہ 20 سالہ لڑکی فوزیہ بی بی کی نعش نتھو والا خوشاب روڈ پر پائی گئی جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا پولیس تھانہ شاہپور سٹی نے دونوں مقامات سے مقتولین کی نعشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال شاہپور صدر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر نے شاہپور میں غیرت کے نام پر قتل کے واقعہ کا نوٹس نوٹس لے لیا جس کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن،ایس ایچ او شاہ پور سٹی، موبائل کرائم سیل اور ٹیکنیکل یونٹ کو جائے وقوعہ کا معائنہ کرتے ہوئے نعشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال شاہپور صدر منتقل کر کے شواہد کی روشنی میں تفتیش شروع کر دی۔ڈی پی او نے وقوعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ڈی ایس پی شاہ پور اور ڈی ایس پی آرگنائزر کرائم کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی جسے حکم دیا گیا کہ واقعات کی مکمل چھان بین کر کے ملزمان کو گرفتار لیا جائے اور قانون کے مطابق کارروائی مکمل کر کے انصاف کے تقاضے کو پورا کیا جائے۔