حکومتی وزرا آئین و قانون کا مذاق اڑارہے ہیں،فائق شاہ

228

لاہور (نمائندہ جسارت) امن ترقی پارٹی کے چیئرمین فائق شاہ نے کہا ہے کہ آئینی و قانونی طور پر فیصل واوڈا رکن قومی اسمبلی رہنے کے اہل نہیں رہے۔فیصل واوڈا نے ٹی وی ٹاک شو میں اداروں پر الزام تراشی کی ہے۔امن ترقی پارٹی نے اسی بنا پر فیصل واوڈا کے جھوٹ ،فریب اور دہری شہریت کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی ہے۔حکومتی وزراء آئین و قانون کا مذاق اڑارہے ہیں۔حکومت کی جانب سے یہ باقاعدہ سلسلہ چل پڑا ہ ے۔جبکہ اپوزیشن بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے۔لیکن امن ترقی پارٹی ان کا محاسبہ کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں سیکرٹری انفارمیشن اویس خان،سیکرٹری اطلاعات ارسلان شاہ اور ایڈووکیٹ آصف محمود کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔چیئر مین امن ترقی پارٹی فائق شاہ نے کہا کہ ایک وفاقی وزیر جس کا حلف اٹھاتا ہے وہ اس کی روگرانی کرے تو یہ اس کے محاسبے کا راستہ ہے۔ہم اس قانونی جنگ کو جاری رکھیں گے۔امن ترقی پارٹی اداروں کے درمیان اختیارات اور اقتدار کی جنگ کا خاتمہ چاہتی ہے۔مضبوط معاشی ،دفاعی اور داخلہ و خارپالیسیوں کیلیے بورڈ تشکیل دیا جائے۔ون مین شو کے خاتمے سے پاکستان سپر پاور بن سکتا ہے۔ورنہ پاکستان میں ستر سالوں کی لڑائی اسی طرح جاری رہے گی۔