کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برطانیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

203

گوجر خان(این این آِئی) کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برطانیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہیروئن کو لکڑی کی میز میں پیک کیا گیا تھا مقامی کارگو آفس کے عملے نے شک پڑنے پر اے این ایف کا عملہ بلا لیا سنسنی خیر انکشافات کی توقع ملزم کی گرفتاری کے لیے متعلقہ ادارے متحرک تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ریلوے روڈ گوجر خان پر واقع نجی کارگو آفس کے عملے نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برطانیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اس ضمن میں بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز میر پور آزادکشمیر کے رہائشی پرویز بٹ نامی شخص نے برمنگھم کے لیے لکڑی کی ایک میز مروجہ طریقہ کار کے مطابق بک کرائی اس کے جانے کے بعد کارگو عملے نے شک پڑنے پر انٹی نارکاٹکس فورس کا عملہ بلا لیا جس نے ٹیبل کی جانچ پڑتال کی تو اس میں سے انتہائی مہارت سے چھپائی کئی گئی بھاری مقدار میں ہیروئن بر آمد ہوئی اے این ایف کے عملے نے کنسائنمنٹ کو کاغذات سمیت اپنی تحویل میں لے لیا ہے جب کہ ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ذرائع کے مطابق اس حوالے سے مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں دریں اثناء اے این ایف کے عملے نے گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے جی ٹی روڈ سوہاوہ کے علاقہ میں 142.8 کلو گرام منشیات بر آمد کر تے ہوئے اسلام آباد کے رہائشی نعمان علی شاہ اور سکندر نامی منشیات کے دو اسمگلر بھی گرفتار کر لیے بر آمد شدہ منشیات کی عالمی منڈی میں اربوں روپے مالیت بتائی جاتی ہے اے این ایف نے ملزمان کی تحویل سے دو گاڑیاں بھی بر آمد کر لیں۔