ٹی بلز غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہوگئے

130

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستانی کپیٹل مارکیٹس میں غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافے کارجحان ہے، رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں حکومتی بانڈز میں سرمایہ کاری کاحجم دوارب چوون کروڑ ستر لاکھ ڈالر ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کاحجم ڈھائی ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا، ٹی بلزمیں رواں مالی سال تیئس جنوری تک دوارب چھپن کروڑ اسی لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی۔غیرملکی سرمایہ کاروں میں بڑی تعداد امریکی اوربرطانوی مالیاتی اداروں کی ہے جبکہ رواں مالی سال میں اسٹاک مارکیٹ سے 5کروڑ 20لاکھ ڈالر کا انخلا دیکھا گیا۔انڈسٹری تجزیہ کاروں کے مطابق شرح سودمیں اضافہ اورروپے کی قدرمیں کمی کے باعث ٹی بلزغیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے انتہائی پرکشش ہوگئے ہیں، ماہرین کوحکومتی بانڈزمیں مزیدسرمایہ کاری کی امید ہے۔حکومتی بانڈز میں غیر ملکی سرمایہ کاری 2 ارب 25کروڑ ڈالر تک جا پہنچی یاد رہے گذشتہ ہفتے ملکی تاریخ میں پہلی بارحکومتی بانڈزمیں ایک ہی روز میں ریکارڈ سرمایہ کاری ہوئی تھی، ٹی بلز میں 16 جنوری تک 2 ارب 23 کروڑ 40 لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز میں سرمایہ کاری کا حجم 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالررہا تھا۔خیال رہے اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ نومبر2019میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم90 کروڑ41لاکھ ڈالراور براہ راست سرمایہ کاری کا حجم20کروڑ ڈالر رہا جبکہ نومبر میں حکومتی ٹی بلز، انویسمنٹ بانڈز میں70کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی، رواں مالی سال جولائی سے نومبر کے دوران 2 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ 5 ماہ میں 85کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی۔ ٹی بلز میں 16 جنوری تک 2 ارب 23 کروڑ 40 لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری ،شرح سود5 12.2فیصد تھا۔