آرمی چیف سے جاپانی وزیر خارجہ کی ملاقات‘اہم امور پر تبادلہ خیال

511
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چاپان کے ڈپٹی وزیر خارجہ ملاقات کررہے ہیں

راولپنڈی(اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی وزارت خارجہ کے سینئر ڈپٹی وزیر کاناسوجی کنجی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، مجوعی علاقائی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جاپانی وزارت خارجہ کے سینئر ڈپٹی وزیر کاناسوجی کنجی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ معزز مہمان نے خطے میں تنازع کے حل کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کے مابین بہتر تعلقات کے لیے کام کرنے کا عہد کیا۔مزید براںپاک فوج کے سربراہ نے نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن ہری پور کا دورہ کے دوران اسٹیٹ آف دی آرٹ الیکٹرونک وار فیئر لیبارٹری اور گراؤنڈ سرویلنس ریڈار ٹیسٹنگ لیبارٹریز کا افتتاح کیا۔ این آر ٹی سی مسلح افواج کے لیے الیکٹرونک وار فیئر آلات تیار کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں اعلیٰ قسم کے گراؤنڈ سرویلنس ریڈار بھی تیار کیے جاتے ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو این آر ٹی سی میں تیار عالمی معیار کے آلات سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر سربراہ پاک فوج نے این آر ٹی سی کی 3 سالہ کارکردگی کی تعریف کی اور اس کی جدت پسندی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔