برطانیہ نے اپنے شہریوں کیلیے پاکستان میں سفری شرائط نرم کردیں

407

پاکستان میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے باعث برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کے لیے سفری ہدایات میں نرمی کردی ہے

ترمیم کردی،ترامیم میں دیگر ہدایات کے علاوہ اب برطانوی شہریوں کو پاکستان کے شمالی علاقہ جات بشمول کیلاش اور بموریت جیسی دلفریب وادیوں کے بذریعہ سڑک سفر کو بھی محفوظ قرار دیا گیا ہے جبکہ پاکستان کے لیے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے کہا کہ گذشتہ پانچ سالوں کے دوران امن و امان کی بہتر فراہمی حکومت پاکستان کی ان تھک کاوشوں کا نتیجہ ہے،مجھے خوشی ہے کہ برطانوی شہری اب پاکستان میں خوبصورت سیاحتی مقامات سے زیادہ لطف اندوز ہوسکیں گے۔ جمعہ کو

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچیئن ٹرنر نے کہاکہ ہ پاکستان میں امن عامہ کی بہتر ہوتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر برطانیہ نے اپنے شہریوں کیلئے پاکستان کے حوالے سے ٹریول ایڈوائزری تبدیل کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دسمبر 2019 میں پاکستان میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد سفری ہدایات کے تجزیے کو ترجیحی بنیادوں پر رکھاہے،پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوگئی ہے جو کہ پاکستان کی سخت محنت کا نتیجہ ہے۔

برطانوی سفیر نے کہا کہ نئی ٹریول ایڈوائزری میں برطانوی شہریوں کیلئے پاکستان کے شمالی علاقوں کا سفر محفوظ قرار دیا گیا ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ امن وامان کی بہتری کے باعث ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج کا دورہ پاکستان ممکن ہوا اور ہمیں خوشی ہے کہ اب برطانوی شہری پاکستان میں مزید خوبصورت سیاحتی مقامات سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی شہری اب پاکستان کے شمالی علاقوں تک محفوظ سفر کرسکتے ہیں اور میں خود بھی پاکستان کے مزید خوبصورت علاقوں کے سفر کا خواہش مند ہوں۔