ٹریفک پولیس نے جمعہ کو چار ہزارچارایک سوسینتالیس چالان پر آٹھ لاکھ آٹھ ہزار دو سو پچاس روپے جرمانہ،

559

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر عام شہری کو گرفتار کرکے اس کا کرمنل رکارڈ تو بنایا جارہا ہے لیکن شہر میں ٹریفک جام کا سبب بنے والے غیر قانونی 9 سیٹر رکشہ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے جمعہ کے روز غفلت و لاپرواہی سے ون وے کے خلاف ورزی کرنے والے چار ہزارچارایک سوسینتالیس (4147) ڈرائیوروںکوچالان اور ان پرآٹھ لاکھ آٹھ ہزار دو سو پچاس روپے جرمانہ عائد کیا۔

اس کے علاوہ 168ڈرائیوروں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی زیر دفعہ 279 کے تحت 165مقدمات درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ جرمانہ اور ڈرائیوروں کی گرفتاریاں شہر کے گنجان آباد علاقے سٹی ڈسٹرکٹ سے کی گئیں۔

جبکہ قائد آباد چوک پر ٹریفک پولیس کی نااہلی کے باعث 9 سیٹر رکشہ ٹریفک جام کا اصل باعث بن رہے ہیں، جن کے خلاف قائد آباد ٹریفک سیکشن کا عملہ غیر قانونی رکشہ اسٹاپ کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے اسے اپنی پیدا گیری کا ذریعہ بنا لیا ہے۔